سرینگر ۔12 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر کے تمام 10ا ضلاع میں کئی سال کے بعد پہلی مرتبہ کل عیدالاضحی کے موقع پر کرفیو برقرار رہے گا ۔ امکانی تشدد کو روکنے کے مقصد سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا اور فوجی جوان دیہی علاقوں کے کئی حساس مقامات پر چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ وادی میں اب تک کی تاریخ کا بدترین تشدد دیکھا گیا جس میں 75 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔علاحدگی پسندوں نے کل اقوام متحدہ کے مقامی دفاتر تک مارچ کا اعلان کیا ہے ، جس کے پیش نظر کثیر تعداد میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ یہ شاید پہلی مرتبہ ہے کہ ریاست میں 1990 ء عسکریت پسندی پھوٹ پڑنے کے بعد عیدالاضحی کے موقع پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔ ہیلی کاپٹرس اور ڈرون طیاروں کے ذریعہ حالات پر نظر رکھی جائے گی ۔ (متعلقہ خبر اندرونی صفحات پر )