جامع مسجد کے باہر پولیس آفیسر کی زدوکوبی اور موت کے بعد احتیاطی اقدامات
سرینگر ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر پولیس نے آج اپنے ملازمین کو مشودہ دیا کہ وہ عام مقامات پر عید کی نماز ادا کرنے سے گریز کریں ۔ عوام کے ہجوم کی جگہ پولیس ملازمین کو نماز نہ پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ۔ سرینگر کی جامع مسجد کے باہر ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہجوم کی جانب سے زدوکوبی اور موت کے بعد کشمنر پولیس نے اپنے ملازمین کے لئے یہ مشورہ جاری کیا ہے ۔ پولیس ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف ڈسٹرکٹ پولیس لائین یا محفوظ مساجد میں ہی نماز عید ادا کریں ۔ جموں و کشمیر کے تمام پولیس ہستیوں اور پولیس کے تمام شعبوں ‘ فوجی چوکیوں ‘ آئی ٹی پی پی ‘ ایس ایف بی ‘ سی آر پی ایف ‘ بی ایس ایف اور سی آئی ایس کیلئے یہ اڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔ پولیس ملازمین کو یہ بھی پابند بنایا گیا ہے کہ وہ دور دراز والے علقاوں میں جاکر نماز ادا نہ کریں ۔ انسپکٹر جنرل پولیس کیجانب سے پولیس کنٹرول روم سے یہ اڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔