جموں ۔23 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموںو کشمیر نے ایک پیانل تشکیل دیا ہے جس کے ذریعہ سرکاری دواخانوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو خاص کمپنیوں کی دوائیں خریدنے کی تشخیص کرنے کی شکایت کا جائزہ لیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرکاری دواخانوں کے ڈاکٹرس غیرضروری طورپر ایسی دوائیں تشخیص کررہے ہیں جو خاص کمپنیوں کی ہوتی ہیں۔ حکومت نے ایسی شکایات کاجائزہ لیتے ہوئے کمیٹی بنائی ہے ۔ سرکاری دواخانوں کے ڈاکٹرس مخصوص کمپنیوں کی طرفداری کرتے ہوئے ان کی دواؤں کی فروخت میں درپردہ طورپر تعاون کررہے ہیں ۔ وزیر صحت بالی بھگت نے کہا کہ حکومت اس طرح کی کوششوں کو روکنے کیلئے مکمل اور جامع میکانزم پر عمل آوری کرے گی اور ان ڈاکٹرس کی تشخیص کردہ دواؤں کے ریکارڈ کو محفوظ کرلیا جائے گا ۔