سرینگر 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں جمعرات کی صبح سردی کی لہر سے کچھ حد تک راحت ملی حالانکہ وادی میں موسمیات کے تمام اسٹیشنوں نے کل رات کا درجہ حرارت صفر سے کم ریکارڈ کیا ہے۔ سرینگر میں درجہ حرارت گزشتہ شب -2.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ جاریہ سیزن شہر میں اقل ترین درجہ حرارت دو رات قبل ریکارڈ کیا گیا تھا جو -3.2 ڈگری رہا۔ لداخ خطہ کے لیہہ میں اقل ترین درجہ حرارت -8.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔