نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک نئی رپورٹ کی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کشمیر میں
Improvised Explosive Devices آئی ای ڈی کو دھماکہ سے اُڑانے کیلئے یا تو مخالف چوری الارم یا پھر موٹر سیکل یا دوسری گاڑیوں کی چابیوں کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔ پلوامہ حالیہ حملہ میں بھی جس میں 40 سی آر پی ایف جوان شہید ہوگئے تھے۔ اسی طرح کی تکنیک کے استعمال کا امکان پایا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر میں مخالف دہشت گرد تحقیقاتی اور سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دہشت گردوں نے اچانک سے اپنے طریقہ میں تبدیلی لاتے ہوئے ریموٹ کنٹرول دھماکوں کیلئے مختلف الیکٹرانی آلات جیسے موبائیل فونس، واکی ٹاکی اور مخالف چوری آلات کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ الیکٹرونی آلات چونکہ بہ آسانی مارکٹ میں دستیاب ہیں لہذا دہشت گرد اس میں تبدیلی لاتے ہوئے ریموٹ کنٹرول اشیاء کو دھماکہ سے اُڑانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔