کشمیر میں رمضان کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ

سرینگر ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کو یکطرفہ جنگ بندی جموں و کشمیر میں نافذ کرنے پر غور کرنا چاہئے جس کا آغاز ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہوجائے اور جو اگست میں امرناتھ یاترا کے مکمل ہونے تک جاری رہے۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے آج ریاست کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ مطالبہ کیا۔