کشمیر میں رمضان کے دوران جنگ بندی سے سنگباری واقعات میں کمی

نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگارام آہیر نے کہا کہ رمضان میں جموں و کشمیر میں فوجی کارروائیوں کو روک دینے اور جنگ بندی کے نفاذ سے سنگباری کے واقعات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس ریاست میں رمضان کے دوران کارروائیوں کو روکنے کے لیے 16 مئی کو احکام جاری کیا تھا۔ 17 مئی تا 17 جون 2018 ء سنگباری کے 117 واقعات پیش آئے۔