نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ نے آج ضلع بڈگام میں فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی مبینہ ہلاکت کے سلسلہ میں حکومت جموں و کشمیر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت کو اس واقعہ کی تفصیلات اور یہ واقعہ پیش آنے کی وجوہات کے علاوہ دو نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد کارروائی کے سلسلہ میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جس میں فوجیوں نے ایک کار پر اس وقت فائرنگ کردی جب ڈرائیور نے اسے مبینہ طور پر روکنے سے انکار کیا۔ اس کارروائی میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔