کشمیر میں خون خرابہ روکنے کوشش ضروری : فاروق عبداللہ

جموں 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان و پاکستان کی افواج کے مابین جھڑپوں سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ سرحدات پر امن قائم کریں۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان و پاکستان کوئی راستہ دریافت نہیں کرتے دونوں جانب کے عوام کو متاثر ہونا پڑیگا اور کئی اموات ہونگی ۔ ہمارے کئی سپاہی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور یہی حال سرحد کے پار بھی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے کوئی راہ اختیار کرے۔ اب یہ راستہ کیا ہونا چاہئے اس کا فیصلہ وزیر اعظم کو کرنا چاہئے ۔ وہ اس پر کوئی تجویز نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ بھی خون خرابہ کو روکنے کیلئے آگے آئیںا ور امن قائم کرنے کی کوشش کی جائیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شلباری سرحد کی ایک جانب سے ہی نہیں دونوں جانب سے ہو رہی ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کشمیر میں سرحد پر کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔