کشمیر میں حقوق پر پاکستان مہم چلانے کوشاں

اسلام آباد ، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق ’’خلاف ورزیوں‘‘ کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مہم چلائے گا، ملک کے مشیر برائے امور خارجہ نے آج یہ بات کہی۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا ’سینیٹ‘ نے بیان دیتے ہوئے فائربندی کی خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات کے بارے میں سرتاج عزیز نے کہا کہ ’’700,000 ہندوستانی فوجی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیلئے ذمہ دار ہیں اور وہ پاکستان ان زیادتیوں کو نمایاں کرنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مہم شروع کرے گا‘‘۔ ریڈیو پاکستان نے مشیر موصوف کے حوالہ سے کہا کہ یہ خلاف ورزیاں نریندر مودی کے ’’انتخابی منشور‘‘ کا نتیجہ ہیں، جن کے بارے میں عزیز نے ادعا کیا کہ مودی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان کے معاملہ میں ’’سخت موقف‘‘ کیا کرے گی۔ عزیز نے کہا ہیکہ ہندوستان نے رواں سال لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور عملی سرحد پر فائر بندی کی 224 خلاف ورزیاں کئے اور ان کی شدت سابقہ خلاف ورزیوں کے مقابل زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ اس مسئلہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کی لیکن ہندوستان کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔