کشمیر میں جہاد سے متعلق القاعدہ کا ویڈیو

جموں 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں سکیوریٹی فورسیس القاعدہ کے خطرات سے نمٹنے پوری طرح تیار ہیں ریاست کے ڈائرکٹر جنرل پولیس کے راجندر کمار نے یہ بات بتائی۔القاعدہ کی مرکزی کمان کے عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں کشمیر کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ جہاد میں شامل ہوجائیں ۔ یہ شائد پہلی مرتبہ ہے کہ القاعدہ کی جانب سے خاص طور پر کشمیر کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ راجندر کمار نے کہا کہ ریاست کی پولیس اور مرکزی فورسیس مشترکہ طور پر اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔