کشمیر میں جنگجوؤں نے بچوں کو استعمال کیا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج کہاکہ پاکستان نشین ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں جیش محمد اور حزب المجاہدین نے بچوں کی بھرتی کی ہے جنھیں گزشتہ سال جموں و کشمیر میں سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران استعمال کیا گیا۔ یو این سکریٹری جنرل برائے اطفال اور مسلح جھڑپ کی سالانہ رپورٹ میں جنوری تا ڈسمبر 2017 ء کی مدت کا احاطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ عالمی سطح پر زائداز 10 ہزار بچوں کو جنگجو بنایا گیا۔

الیکشن کے بعد ترکی میں گرفتاریوں کا
سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
انقرہ،28جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں الیکشن کے بعد گرفتاریاں دوسرے روز بھی جاری ہیںجس کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے 192افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں حاضر سروس فوجی افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں، ایک نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران ترک فضائیہ کے 192 افسروں اور اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا، واضح رہے کہ منگل کے روز بھی 89 افراد گرفتار کیے گئے تھے جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔