کشمیر میں تین علیحدگی پسند لیڈر گرفتار گھروں پر بھی دھاوے

سرینگر ۔28جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کی سخت گیر اکائی کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کے رشتہ دار محمد الطاف شاہ کے علاوہ ایاز اکبر اور ایک دیگر معراج الدین کلوال کو آج صبح گرفتار کر لیا۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) کی طرف سے علیحدگی پسند رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جانے کے فوری بعد پولیس نے علیحدگی پسند رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ انہیں راج باغ تھانے میں رکھا گیا ہے اور کل پوچھ تاچھ کے لیے نئی دہلی میں این آئی اے کے سامنے پیش کیا جائے گا۔این آئی اے گرفتار علیحدگی پسند لیڈروں سے پاکستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈ ملنے کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔