سری نگر۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں گذشتہ 48 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری بارش 9 جولائی سے پائی جارہی کشیدہ صورتحال کو ٹھنڈا کرنے اور وادی کے اطراف واکناف میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے گذشتہ 50 روز سے تعینات سیکورٹی فوج اور پولیس کے ملازمینکے لئے ‘راحت ‘ کا باعث بن گئی ہے ۔دارالحکومت سری نگر کے سیول لائنز اور بالائی شہر میں لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سڑکوں پر بچھائی ہوئی خاردار تاریں ہٹالی گئی ہیں۔سیول لائنز میں سب سے حساس علاقہ مانے جانے والے ‘مائسمہ’ سے گذشتہ 50 دنوں میں آج پہلی مرتبہ خاردار تاریں ہٹالی گئیں۔ سری نگر میں پابندیوں کو نافذ کرنے کے لئے تعینات کئے گئے فوج اورپولیس ملازمینکے لئے جاری بارش ‘راحت’ کا باعث بنی۔