سرینگر ۔ 25 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں علاقہ چڈورا سے لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ا یک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بشارت احمد کو کل شام چڈورا کیایک حویلی سے گرفتار کرلیا گیا اور اس کی تحویل سے اے کے رائفل ، 2 میگزین اور ایک ہینڈ گرنیڈ ضبط کرلئے گئے ۔