کشمیر میں آئی ایس آئی ایس پرچم کا لہرانا تشویشناک

سرینگر 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی فوجی عہدیدار نے اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں آئی ایس آئی ایس پرچموں کو لہرانا انتہائی تشویشناک بات ہے جس پر سکیورٹی ایجنسیوں کو کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وادی کے نوجوانوں کو جہادی تنظیم کی جانب راغب ہونے سے روکا جاسکے۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل ہی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھی جہادی گروپ کے پرچم کو وادی کے کچھ علاقوں میں لہرائے جانے کے عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے احمقانہ حرکت قرار دیا تھا۔