سرینگر ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقہ ترائی میں کل رات دیر گئے تک جاری انکاونٹر میں حزب المجاہدین کے 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ایک فوجی عہدیدار نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سیکوریٹی فورسیس نے کل شب علاقہ دادسرا میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی تھی اور گھمسان لڑائی میں حزب المجاہدین کے 3 عسکریت پسند مارے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کی عاشق حسین بھٹ ، محمد اسحاق پیارے اور آصف احمد میر کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ۔ جب کہ بھٹ نے گذشتہ سال ادہم پور میں بی ایس ایف قافلہ پر حملہ آواروں کو پناہ دی تھی ۔ انکاونٹر کے مقام سے 3 اے کے ریفلس برآمد ہوئے جہاں پر تلاشی کارروائی ہنوز جاری ہے ۔۔