کشمیر میں انکاؤٹر ، دو عسکریت پسند ہلاک

سرینگر ۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں رات دیر گئے سکیورٹی فور سیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ایک پریس عہدیدار نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے ہفتہ کی شام علاقہ خودپورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ناکہ بندی کے بعد تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فور سیس پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد یہ تلاشی مہم انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگئی ۔ جس میں دو عسکریت پسند ہلاک اور دیگر دو فرار ہوگئے ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ ’دو عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ خون کے دھبوں سے اس کی نشاندہی ہوئی ہے ‘ مہلوک عسکریت پسندوں کی شناخت محمد عرفان بٹ اور شاہد میر کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ بٹ گزشتہ سال ہی عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوا تھا ۔ جبکہ میر 2004 ء سے مسلح لڑائی میں ملوث تھا ۔