سرینگر ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ض لع شوپیان میں اج ایک انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین کے 2 عسکریت پسند ہلاک اور دو فوجی بشمول ایک میجر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک عسکریت پسندوں کی بحیثیت بشیر احمد اور عاشق احمد کی شناخت لی گئی ۔ جن کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔ضلع ایس پی مسٹر الطاف خاں نے بتایا کہ سرینگر سے 52 کیلو میٹر دور علاقہ جیف شیرمل میں عسکریت پسند روپوش ہونے کی اط لاع ملنے پر کل سیکوریٹی فورسس اور فوج نے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی جس کے دوران عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی ۔انہوں نے بتایا کہ رات میں آپریشن روک دیا گیا لیکن آج صبح یہ کارروائی دوبارہ شروع کی گئی اور انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔