سرینگر 2 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں جئیش محمد کے تین عسکریت پسند بشمول ایک خود ساختہ ضلع کمانڈر سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک اطلاع پر فوج ‘ سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ ترجمان کے بموجب روپوش عسکریت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد جھڑپ ہوگئی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔