کشمیر میں انسداد تخریب کاری کارروائی ،دو ہلاک

سرینگر ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ماچھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے کی گئی فوجی کارروائی میں سیکیورٹی فوریس نے دوعسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ ’’ فوجی سپاہی اس علاقہ میں روپوش ایک عسکریت پسند کو پکڑنے کیلئے تلاشی مہم چلارہے تھے ۔ اسدوران کی گئی فائرنگ میں دوسرا عسکریت پسند بھی مارا گیا جس کے ساتھ ہی اس علاقہ میں کل سے جاری فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی تعداد دو ہوگئی ہے ۔ قبل ازیں فوج نے محسوس کرلیا تھا کہ عسکریت پسندوں کا یک گروپ لائن آف کنٹرول کے اُس پار سے دراندازی کی کوشش کررہا ہے ۔ فوج نے ان دراندازوں کو چیلنج کیا ۔ عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور وج کی جوابی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا ۔