جموں، 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی مخلوط حکومت کی اکائی بی جے پی نے کہا ہے کہ جنگجوؤں کیخلاف آپریشن آل آوٹ اور علیحدگی پسندوں کیخلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی چھاپہ مار کاروائیوں کی بدولت وادی کشمیر میں امن وامان کی فضا قائم ہورہی ہے ۔ پارٹی نے کسی بھی جماعت کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے وادی میں حالات خراب کرنے کی بارہا کوششیں کی گئیں۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر ست شرما نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے یک روزہ اجلاس کے موقع پر کہی۔