کشمیر میں امریکی خاتون کے ساتھ بدتمیری کا واقعہ

جموں ۔ 29 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سرکاری بس میں سوار 23 سالہ امریکی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب کیلیفورنیا کی متوطن خاتون اورایک امریکی لڑکی کے ساتھ سرینگر ۔جموں  جانے والی بس میں سفر کر رہی تھی اور یہ بس ججر کوئلی چیک پوسٹ پہنچی تو امریکی خاتون بچنے اتر آئی اور یہ شکایت کی کہ بس کے مسافرین راستہ میں جائے نوش کیلئے گئے تھے اس وقت ایک مسافر ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے بدتمیزی کی۔ پولیس نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے 44 سالہ گوپال کرشن متوطن ہوشیار پور پنجاب کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف کیس درج کر کے عدالت میں پیش کردیا گیا۔