نئی دہلی۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں اشرار کی جانب سے اسکولس کو نذر آتش کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ وادی کے عوام کو احساس ہونا چاہئے کہ جو لوگ دشمنوں کے اشارے پر ان کارروائیوں میں ملوث ہیں، انہیں ایسی کارروائیوں سے دور رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو سکون سے حصول تعلیم کا موقع فراہم کیا جانا چاہئے اس بات پر بلا لحاظ سیاسی وابستگی تمام قائدین کو سنجیدگی کو غور کرنا چاہئے۔