سرینگر ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے 9 ملازمین اور سی آر پی ایف کے دو سپاہی آج زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ جمعیت کی برہم احتجاجیوں سے جھڑپ ہوگئی جو ضلع کپوارہ کے ایک دیہات میں حوالات میں ایک شخص کی موت کے خلاف احتجاج کررہا تھا۔ احتجاجیوں کا ایک ہجوم ڈی سی پی کے دفتر کے باہر جمع ہوگیا تھا اور اس نے ایک پولیس چوکی کو نذرآتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ ڈی سی پی کے دفتر پر سنگباری بھی کی گئی تھی جس کے بعد پولیس سے اس کی جھڑپ ہوگئی۔