کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کے خلاف پاکستان کا انتباہ

اسلام آباد / نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کہا کہ کشمیر میں پنڈتوں کیلئے مخصوص صنعتی علاقوں کا قیام جس کی وجہ سے ریاست کا آبادیاتی توازن بگڑ جائے گا اقوام متحدہ کی قرار داد کے خلاف ہے ۔پاکستان کے اس موقف کو ہندوستان کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ۔محکمہ خارجہ پاکستان کی ترجمان تسنیم اسلم کے اسلام آباد کے تبصرے کو مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور سکھوں کے ساتھ کشمیری پنڈت بھی ریاست جموں و کشمیر کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ مبینہ طور پر ایک پریس کانفرنس میں تسنیم اسلم نے کہا تھا کہ بیرونی افراد کو وادی کشمیر میں بسا کر ہندوستان ریاست کے آبادیاتی تناسب کو متاثر نہیں کرسکتا ۔ ہندوستان کا یہ اقدام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ کے روبرو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اس موقف کو پوری طرح مسترد کردیا ۔