سرینگر۔7ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے سیلاب سے متاثرہ ضلع پلوامہ میں بچاؤ کاری اور راحت کاری اقدامات کے دوران ان کی کشتی اُلٹ جانے کے بعد لاپتہ سپاہیوں کی تلاش دوبارہ شروع کردی ہے ۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ تلاش کارروائی میں آج صبح دوبارہ شروع کی گئیں تاکہ دو لاپتہ جوانوں کو تلاش کیا جاسکے ۔ ضلع پلوامہ میں کاکاپورہ مقام پر سیلاب کے پانی میں ان کی کشتی اُلٹ جانے سے ایک عہدیدار کے بشمول 9جوان بھی پانی میں محصور ہوگئے ہیں ۔ 7افراد کو بچالیا گیا تاہم دو سپاہی ہنوز لاپتہ ہیں ۔