کشمیر میںانکاؤنٹر تین دہشت گرد ہلاک

سرینگر ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموںو کشمیر کے بندی پورہ ضلع میں سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں تین دہشتگردہلاک ہوگئے ۔ ایک دفاعی ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ ترجمان کرنل راجیش کالیا نے کہاکہ تین دہشت گرد شمالی کشمیر کے بندی پورہ ضلع میں دنا کے مقام پر سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے مقام سے ہتھیار اور دوسری اشیا ضبط کی گئیں جو جنگ جیسی صورتحال میں استعمال کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے بعد یہاں کارروائی ختم ہوگئی ہے اور مزید تفصیلات کا انکار ہے ۔