سری نگر27اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج صبح سیکورٹی فورس کے ایک کیمپ پر جنگجووں نے گرینیڈ سے حملہ کردیا ۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں نے ضلع پلوامہ کے طہاب میں ایک نامعلوم مقام سے سیکورٹی فورس کے ایک کیمپ کی جانب رائفل گرینیڈ سے حملہ کردیا حالانکہ گرینیڈ اپنے نشانے سے چوک گیا اور کیمپ کے باہر ہی پھٹ گیا۔ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔