جموں 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا نے آج مرکز پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سیلاب متاثرین کے لئے فوری فنڈس جاری کرے۔ سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری اور راحت کاموں کے لئے این ڈی آر ایف کے تحت فنڈس کی فوری اجرائی ناگزیر ہے کیوں کہ گزشتہ سال کے بھیانک سیلاب نے مقامی افراد کو بے گھر کردیا ہے۔ ریاست کو شدیدمالیاتی بحران کا سامنا ہے اس کے پس منظر میں گورنر نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے درخواست کی ہے کہ وہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تحت فنڈس کی اجرائی کو یقینی بنائیں۔ راج بھون کے ترجمان نے کہاکہ گورنر نے اس سلسلہ میں وزارت داخلہ کی مدد کی بھی خواہش کی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے 44 ہزار کروڑ روپئے کے خصوصی مالیاتی پیاکیج کو جاری کردہ جائے تو سیلاب متاثرین کی بازآًادکاری کے لئے ریاست اقدامات کرسکتی ہے۔ عوامی انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوا ہے۔ اس کی تعمیر نو ضروری ہے۔ اس خصوص میں مرکزی وزارت داخلہ کو تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ راج بھون کے ترجمان نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اکٹوبر 2014 ء کو قومی آفات سماوی فنڈ کے تحت مالیاتی امداد کے لئے وزارت خارجہ سے درخواست کی تھی۔
ناگالینڈ میں پولیس عہدیداروں کے
خلاف چارج شیٹ
نئی دہلی۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نفاذ قانون کے غیرمعمولی کیس کی تحقیقات اس وقت نیا موڑ اختیار کر گئی جب قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) نے 5 پولیس ملازمین بشمول ایک سپرنٹنڈنٹ پولیس رتبہ کے عہدیدار کے خلاف ناگا عسکریت پسند گروپ کے کارکنوں کو ہتھیار فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چارج شیٹ پیش کردیا۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایمنسٹی نے ایک سپرنٹنڈنٹ پولیس سیجنگ مونگ سنگتا اور دیگر 4 پولیس عہدیداروں کے خلاف ایک ناگا گروپ کو اسلحہ و گولہ بارود سربراہ کرنے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔