کشمیر سیاسی نہیں فرقہ وارانہ مسئلہ وی ایچ پی کا بیان

جموں 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تحریک ہے جو اسلامی بنیاد پرست چلارہے ہیں۔ وشوا ہندو پریشد نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اُن کے ساتھ نمٹنے میں نرم رویہ اختیار نہ کیا جائے کیوں کہ ریاست کی موجودہ صورتحال انہی کی وجہ سے ابتر ہوگئی ہے۔ وی ایچ پی کے ترجمان نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلح افواج کو سلام کیا جائے جنھوں نے اپنی جانیں قانون کی حکمرانی کے لئے قربان کی ہیں۔
سعودی عرب کا کیمیائی کچراپھینکنے کی
تحقیقات کا آغاز
نئی دہلی 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے مبینہ طور پر سعودی عرب کا کیمیائی کچرا پھینکنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ یہ کیمیائی اشیاء شعبہ صنعت میں ملمع چڑھانے کے لئے استعمال کی گئی تھیں۔ سعودی عرب کو اِس مرکب کے بارے میں سفارش ہنوز پیش کرنا ہے تاکہ اِس کچرے سے نمٹنے والے دیسی افراد کا تحفظ ہوسکے۔ آندھرا پٹرو کمیکل نے ڈائرکٹریٹ جنرل اینٹی ڈمپنگ اینڈ الائیڈ ڈیوٹیز کے اجلاس پر ایک درخواست پیش کرتے ہوئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی تحقیقات کا آغاز کرنے کی درخواست کی تھی۔