سرینگر 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک دہشت گرد آج اُس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کا ایک ساتھی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پولیس اسٹیشن پر گرینائیڈ پھینک کر اسے بچانے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق حزب المجاہدین دہشت گرد مشتاق احمد چوہان برقعہ پہن کر پولیس تحویل سے فرار ہوناچ اہتا تھا لیکن وہ ایک حملے میں ہلاک ہوگیا۔ اس حملے میں ایک پولیس کانسٹبل معراج الدین بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 12.30 بجے دن پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر پیش آیا جہاں پر چوہان موجود تھا اور گرینائیڈ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق اس پورے معاملہ کی تحقیق کے لئے مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مشتاق احمد چوہان باہمور ضَع کے سوپور سے گرفتار کیا گیا تھا لیکن دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کی وجہ اسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔