سرینگر ؍ڈوڈا ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع بارہمولا میں گزشتہ روز کی بارش کے نتیجے میں زمینی تودے کھسکنے کے واقعات میں دو افراد کی جان گئی جبکہ اتنی ہی نعشیں ضلع ڈوڈا میں ایک مکان سے برآمد کی گئیں جہاں مزید پانچ افراد پھنسے ہوئے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ مرچکے ہیں۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں زمین کھسک جانے سے ایک شخص جودھ رام کا مکان منہدم ہوگیا اور ایک فیملی کے سات ارکان اس کے نیچے دب گئے۔ دیر گئے شام میں دو نعشیں ملبے سے نکالی گئیں۔ بچاؤ ٹیمیں آخری اطلاع تک ممکنہ طور پر بچ جانے والوں کو تلاش کررہی تھیں۔ چیف منسٹر مفتی محمد سعید نے اس واقعہ پر اظہار رنج کیا اور بچاؤ کام میں سرگرم ٹیموں کو ملبے کے نیچے دبے بقیہ پانچ افراد کو بچانے کیلئے بھرپور کوششوں کی ہدایت دی ہے۔ دریں اثناء جموں کی اطلاع کے بموجب آرمی اور پولیس نے آج اس سرحدی ریاست کے اضلاع کٹھوا اور کشٹواڑ میں 86 افراد کو سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بچالیا ہے۔ جموں میں 26 رکنی شادی پارٹی کو سیلاب کا شکار ہونے سے بچایا گی