کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری پر زور

جموں ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کشمیری پنڈتوں کے نقل مکانی کے 25 سال کی تکمیل پر انہوں نے آج مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر میں دوبارہ باز آبادکاری کے لیے کمیونٹی کی قیادت سے فی الفور مذاکرات شروع کردئیے جائیں ۔ کشمیری پنڈتوں کی تنظیم پنون کشمیر کے صدر اشونی کمار چرنگونے بتایا کہ جغرافیائی اور سیاسی خواہشات کے پیش نظر مرکزی حکومت کو چاہئے کہ نقل مقام کمیونٹی کے قیادت سے سنجیدہ مذاکرات شروع کرے ۔ کشمیری پنڈت آج سے 25 سال قبل 1990 میں وادی چھوڑ کر ملک کے مختلف علاقوں میں پناہ گزینوں کی زندگی گذار رہے ہیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اشوینی کمار نے کہا کہ علاقہ کشمیر پر سب سے پہلا فطری حق پنڈتوں کا ہے اور سیاسی اور دستوری ذرائع سے رہنمایانہ خطوط واضح کرنے پر ہی کشمیری پنڈت واپس آسکتے ہیں ۔