نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے عوام تک پہونچنے کی کوشش کرتے ہوئے مرکز مختلف راستوں بشمول اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ اور پولیس و پیرا ملٹری فورسیس میں ملازمت کے ذریعہ 1.40 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کو اکثریت انڈر گریجویٹس کی ہے، آئندہ پانچ سال کے دوران مرکزی اسکیم ’’حمایت‘‘ کے ذریعہ روزگار سے مربوط ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ٹریننگ کے اختتام پر انہیں یقینی طور پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ’’حمایت‘‘ اسکیم کے آغاز سے اب تک 60,000 نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی۔