کشمیری رکن اسمبلی کی ٹائیگر سے ملاقات

سری نگر /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کشمیری رکن اسمبلی عثمان مجید نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ان کی ٹائیگر میمن سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ اپنے بھائی کی ہندوستان میں خود سپردگی پر اس کے حشر کے بارے میں پریشان تھا۔ کشمیری رکن اسمبلی کے اس بیان پر ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے، کیونکہ ٹائیگر ہندوستان میں انتہائی مطلوب مجرمین میں سے ایک ہے۔ ہندوستان کا دعویٰ ہے کہ یعقوب میمن کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یعقوب کی پھانسی پر ذرائع ابلاغ کا کردار قابل اعتراض: بی جے پی ایم پی
نئی دہلی /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے یعقوب میمن کو پھانسی کی سزا پر ذرائع ابلاغ کے ایک گوشہ کے انداز پر اعتراض کرتے ہوئے اس پر تشویش ظاہر کی۔ لوک سبھا میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو قومی مفادات پیش نظر رکھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔ انسانی حقوق کے نام پر چند افراد کی تشہیر نہیں کرنی چاہئے تھی۔