نئی دہلی ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج چار افراد کو گرفتار کرلیا جنھوں نے مبینہ طور پر جنوب مشرقی دہلی کی سن لائٹ کالونی میں ایک کشمیری خاتون پر حملہ کیا۔ قبل ازیں دن میں دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک نے معتمد داخلہ راجیو گوبا کو مطلع کیا کہ یہ واقعہ مقامی مسئلہ ہے جو آوارہ کتوں کو غذا ڈالنے سے شروع ہوا، اور اس کا عورت کے آبائی مقام سے کچھ لینا دینا نہیں۔