کشمیری بزنسمین کو ضمانت پر سپریم کورٹ کا حکم التواء

نئی دہلی 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج دہلی ہائیکورٹ کے کشمیری بزنسمین ظہور وطالی کو ضمانت عطا کرنے والے حکمنامے پر حکم التواء جاری کردیا۔ ظہور کو این آئی اے نے لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ محمد سعید سے متعلق دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے کیس میں اُن کے مبینہ رول کے لئے گرفتار کیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے بیانات پر غور کیاکہ ظہور کی رہائی کیس کی جاریہ تحقیقات کو سنگین نقصان پہنچائے گی۔ این آئی اے کی نمائندگی کے کے وینو گوپال اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل مہندر سنگھ نے کی۔