اسلام آباد ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) نے جموں و کشمیر کے عوام کے اقوام متحدہ قراردادوں کی مطابقت میں واجبی و قانونی حقوق کیلئے اپنے گروپ کی تائید و حمایت کا اعادہ کیا ہے، دفتر خارجہ پاکستان نے آج یہاں یہ بات کہی۔ او آئی سی بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں 57 رکن مملکتیں ہیں اور ان میں سے 53 ممالک مسلم اکثریتی اقوام ہیں۔ 14 ویں او آئی سی سمٹ مکہ معظمہ میں منعقد ہوئی (تفصیلی خبر صفحہ 6 پر)۔