پناما انکشافات فیصلہ میں ’’گارڈ فادر‘‘ کے حوالے پر شریف خاندان برہم
اسلام آباد ۔ 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا نے آج خطہ قبضہ کا دورہ کیا اور کہاکہ ان کا ملک کشمیریوں کے ’’ حق خود اختیاری ‘‘ کی ’’ سیاسی جدوجہد ‘‘ کی تائید جاری رکھے گا ۔ باجوا جو حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کررہے تھے انہیں ہندوستانی فوج کی جانب سے مبینہ ’’ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں ‘‘ کی تفصیل سے اور کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے پاکستانی فوج کی تیاری کی حالت سے واقف کروا دیا گیا ۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی تائید جاری رکھے گا ۔ فوجیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران جنرل باجوا نے کہا کہ ہم ہمیشہ اُن ( کشمیریوں) کی اپنے حق اور خود اختیاری کیلئے جائز جدوجہد کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہیں گے کیونکہ یہ بنیادی انسانی حقوق ہے ۔انہوں نے ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ کشمیر میں دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے ۔ باجوا نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان نہ صرف کشمیری عوام پرجارحیت کا مرتکب ہے بلکہ یہ خطہ قبضہ کے پار پاکستانی سرزمین پررہائش پذیر عوام کی جانوں کیلئے بھی خطرہ ہے ۔ ہندوستان نے کئی بار پاکستان کے کشمیر میں حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تردید کی ہے ۔ لاہوں سے موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان کی سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے 20اپریل کے اپنے فیصلہ میں شریف خاندان کی گلف اسٹیل ملز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ گارڈ فادر ‘‘ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شریف کا پیچھا کرنے والا بھوت ہے ۔ اپوزیشن خاص طور پر کرکٹ کیپٹن سے سیاستداں بننے والے عمران خان جو پاکستان کی تحریک انصاف کے صدر بھی ہیں ‘ عدالت کی اس اصطلاح کو استعمال کررہے ہیں تاکہ کرپشن اور مافیا کے 66سالہ وزیراعظم کے خلاف الزامات کا ثبوت دے سکیں ۔ پناما انکشافات مقدمہ کے فیصلہ میں گارڈ فادر کے حوالے کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے پاکستان کے مرکزی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ اصطلاح ہمارے لئے پریشان کن ہے اور اس سے ہمارے جذبات مجروح ہوگئے ہیں ۔