کشمیر،پنجاب اور راجستھان سردی کی گرفت میں

سری نگر۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وادیٔ کشمیر میں سردی کی گرفت مزید سخت ہوگئی ہے۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت کل رات ہلکی بارش کے بعد کم ہوگیا۔ لداخ کے علاقہ لیہہ میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 9.2 درجہ سیلسیس تھا۔ کارگل ریاست کا سرد ترین مقام قرار پایا جہاں درجہ حرارت منفی 17.8 درجہ سیلسیس رہا۔ چندی گڑھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں آج شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی۔ دونوں ریاستوں میں اقل ترین درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ پنجاب اور ہریانہ میں گزشتہ کئی دن کے بعد دوبارہ شدید سردی محسوس کی گئی۔ گہری کہر کئی علاقوں میں کئی دن کے بعد چھائی ہوئی دیکھی گئی۔ نارنول ہریانہ کا سرد ترین مقام قرار پایا جہاں اقل ترین درجہ حرارت 5 درجہ سیلسیس تھا۔ امرتسر میں جہاں اقل ترین درجہ حرارت 3.3 درجہ سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پنجاب اور ہریانہ دونوں ریاستوں کا سرد ترین مقام تھا۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب ریاست کے بیشتر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ ریاست کا سرد ترین مقام 4.3 درجہ سیلسیس کے ساتھ چرو قرار پایا۔