کشتی 33 ورکرس کے ساتھ غرقاب ہونے کا اندیشہ

منگلور ۔ /4 جون (سیاست ڈاٹ کام) منگلور میں الال ساحل کے قریب ایک کشتی کی غرقابی کا اندیشہ ہے ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا کہ 33 ورکرس اس کشتی میں سوار تھے ۔ ان ورکرس نے راحت کاری ایجنسیوں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے دھماکو مادے مسلسل استعمال کئے ۔ کوسٹ گارڈز کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا ہے ۔