کشتی کی غرقابی :لاپتہ بحریہ کے عملے کی تلاش

نئی دہلی 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی بحریہ کے چار ارکان عملہ بشمول ایک عہدیدار آج اس وقت لاپتہ ہوگئے جبکہ بحریہ کی کشتی کل رات وشاکھاپٹنم کے ساحل پر غرق ہوگئی۔ لاپتہ افراد کا پتہ چلانے سرگرم تلاش جاری ہے ۔ ایک تحقیقاتی بورڈ تارپیڈو ریکوری ویزل کی غرقابی کی وجوہات معلوم کرنے قائم کردیا گیا ہے ۔ اس حادثہ میں ایک ملاح ہلاک ہوگیا اور 23 کو بچالیا گیا ۔ بحریہ کے سربراہ اڈمیرل آر کے دھون ، سچیلیس کے چار روزہ دورہ پر ہیں۔ وہ اپنا دورہ مختصر کرکے واپس ہورہے ہیں۔دریں اثناء وشاکھاپٹنم پولیس نے قانون تعزیرات جرائم کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ڈی سی پی ،ڈی رام گوپال نے کہا کہ کشتی میں سوار 19 ارکان عملہ میں سے 24کو بچالیا گیا ،ایک ملاح ہلاک ہوگیا اور دیگر چار لاپتہ ہیں۔