کشتی کی جہاز سے ٹکر، 10ہلاک

ماسکو، 12جون (سیاست ڈاٹ کام) روس میں وولگوگراد شہر کی وولگا ندی میں پیر کو ایک کشتی کی جہاز سے ٹکر ہوجانے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام اور میڈیا نے یہ اطلاع دی۔خبررساں ایجنسی ریانووستی نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزاسٹر انتظامیہ کو مقامی وقت کے مطابق شام کو تقریباََ 7 بجے اطلاع ملی کہ وولگا ندی میں ساحل سے تقریباََ ایک کلومیٹر دور ایک جہازسے کشتی کی ٹکر ہوگئی۔ کشتی میں جملہ 16لوگ سوار تھے ، جن میں بیشتر روسی شہری تھے ۔بچاو ٹیم نے کشتی میں سوار پانچ لوگوں کو بچا لیا ہے اور ان میں سے تین کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وولگراد ورلڈ کپ فٹبال میچوں کے ابتدائی دور کی میزبانی کرنے والا ہے ۔