کشتی غرق ‘ 28چینی سیاح لاپتہ ‘25محفوظ

کوالالمپور ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک کشتی جس میں 31 افراد بشمول 28چینی سیاح سوار تھے کے قریب پانی میں لاپتہ ہوگئی ‘25افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ ملائیشیائی بحریہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کشتی کا مالک بھی ہفتہ کی شام سے لاپتہ ہے ۔ تلاشی اور بچاؤ مہم شروع کردی گئی ہے ۔ سیاحوں کے علاوہ ایک کشتی راں اور دو ارکان عملہ بھی ہفتہ کی صبح سے لاپتہ ہیں ۔ ترجمان کے بموجب موسمی حالات کے نتیجہ میں یہ سانحہ پیش آیا ہے ۔ یہ تمام افراد کوالالمپور میں مغرب میں 60کلومیٹر کے  فاصلہ پر واقع ایک جزیرہ کو جارہے تھے ۔