طرابلس ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیاکے ساحل پرتارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد800ہوگئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے ہلاکتوں کی توثیق کردی ہے۔غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی اتوار کو لیبیا کے ساحل کے قریب الٹ کرڈوب گئی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جہازپر900افراد سوار تھے۔