پھوکیٹ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی بحریہ نے ایک ٹورسٹ کشتی کے غرقاب ہونے کے بعد سمندر سے سات نعشیں نکالی ہیں۔ پھوکیٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ کے وقت درجنوں چینی مسافرین سوار تھے۔ بحریہ کے غوطہ خوروں کو (جمعہ کی صبح تک) سات نعشیں ملیں۔ صوبہ پھوکیٹ کے ترجمان بوسایا جے پیم نے میڈیا کو یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ اب تک مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ متعدد مسافرین ہنوز لاپتہ ہیں۔