کشتی الٹ جانے سے 90 افراد غرق

جنیوا ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بحرروم میں ایک اور کشتی حادثہ میں کم و بیش 90 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جو تمام تارکین وطن تھے۔ یو این مائیگریشن ایجنسی کے مطابق آج صبح لیبیا کے ساحل سمندر سے دور بحرروم میں ایک کشتی الٹ جانے سے 90 افراد غرق ہوگئے۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ دس نعشیں بہہ کر لیبیا کے ساحل سمندر پر آگئیں جنہیں فوری طور پر ایک ہاسپٹل کے مردہ خانہ کو منتقل کیا گیا۔