کسی کو غیر قانونی تارک وطن قرار نہیں دیا جانا چاہئے : تسلیمہ نسرین

گوہاٹی 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) رسوائے زمانہ بنگلہ دیشی مصنف تسلیمہ نسرین نے کہا کہ کسی بھی شخص کو غیر قانونی تارک وطن نہیں کہا جانا چاہئے ۔ تسلیمہ نسرین 1994 سے جلا وطنی کی زندگی گذار رہی ہے ۔ نسرین نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ ابتداء سے لوگ نقل مقامی کرتے ہیں تاکہ زندگی بہتر ہوسکے ۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہمارے آبا و اجداد غیر قانونی نہیں تھے ۔