کسی بھی کیش ڈپازٹ مشین میں رقم جمع
کرانے کی عنقریب سہولت : آر بی آئی
ممبئی۔16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک تمام کیش ڈپازٹ مشینوں کو نیشنل فینانشیل سوئچ ( این ایف ایس ) سے مربوط کرنے کے بارے میں غور کررہا ہے جس کے نتیجہ میں تمام صارفین کو نقد رقم کسی بھی بینک کے مشین کے ذریعہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی سہولت حاصل ہوگی ۔آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ایچ آر خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم پہلے ہی این ایف ایس سے مربوط ہیں اور ہمارے پاس ایک تجویز یہ ہے کہ تمام نقد رقم جمع کرانے والی مشینوں کو بھی اس سے مربوط کیا جائے ۔